13 اکتوبر، 2026، 3:35 PM

رُویان انسٹی ٹیوٹ کے چھ ایرانی سائنس دان دنیا کے سرفہرست 2 فیصد محققین میں شامل

رُویان انسٹی ٹیوٹ کے چھ ایرانی سائنس دان دنیا کے سرفہرست 2 فیصد محققین میں شامل

دنیا بھر کے محققین کی سائنسی کارکردگی اور تحقیقی اثرات کا جائزہ لینے والی تازہ فہرست میں ایران کے رُویان انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ چھ سائنس دانوں نے جگہ حاصل کرلی ہے، جبکہ گزشتہ فہرست میں اس ادارے کے پانچ محققین شامل تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کے محققین کی سائنسی کارکردگی اور تحقیقی اثرات کا جائزہ لینے والی تازہ فہرست میں ایران کے رُویان انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ چھ سائنس دانوں نے جگہ حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رویان انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ تعلقات عامہ و بین الاقوامی امور نے بتایا کہ یہ چھ محققین ایران کے تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے مرکز سے وابستہ ہیں۔ فہرست میں شامل سائنس دانوں کے نام ڈاکٹر حسین بہاروند، ڈاکٹر محمد حسین نصر اصفہانی، ڈاکٹر محمد رضا باغبان اسلامی، ڈاکٹر رضا عمرانی سامانی، ڈاکٹر مسعود وثوق اور ڈاکٹر اشرف معینی ہیں۔

دنیا کے سرفہرست 2 فیصد سائنس دانوں کی یہ فہرست مختلف سائنسی شعبوں اور ذیلی شعبوں میں محققین کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ اس کے لیے تحقیقی مقالوں کے حوالہ جات، ہرش انڈیکس (H-index) اور مرکب سی اسکور (C-score) سمیت مختلف پیمانوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ فہرست اسکوپس کے حوالہ جاتی ڈیٹا اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے مرتب کی جاتی ہے اور اسے ایلسیویر شائع کرتا ہے۔ رُویان انسٹی ٹیوٹ کے پانچ محققین 2023ء، چار 2024ء اور پانچ 2025ء کی فہرست میں شامل تھے، جبکہ تازہ فہرست میں یہ تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔

News ID 1942083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha